ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر جیت حاصل کرنے والا شخص چالاک بنیاسے کہیں زیادہ تھا

فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر جیت حاصل کرنے والا شخص چالاک بنیاسے کہیں زیادہ تھا

Tue, 13 Jun 2017 14:15:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ برطانوی شیروں اور ملک میں فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر جیت حاصل کرنے والا شخص چالاک بنیاسے کہیں زیادہ تھا ، گاندھی فی الحال امریکہ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہاتما کا مقصد بی جے پی صدر امت شاہ سے کہیں الگ ہوتا۔شاہ نے کل رائے پور میں ایک اجلاس میں مہاتما گاندھی کو چالاک بنیابتادیا تھا۔

سوانح نگار اور امریکہ کے الینوائے یونیورسٹی میں ریسرچ کے پروفیسر گاندھی نے ای میل کے ذریعے بھیجے گئے جواب میں کہاکہ جس شخص نے برطانوی شیروں اور فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر کامیابی حاصل کی، وہ ہوشیار بنیا سے کہیں زیادہ تھا۔امت شاہ جیسے لوگوں کے برعکس آج ان کا مقصد معصوم اور کمزور لوگوں کا شکار کر رہی طاقتوں کو شکست دینا ہوتا۔شاہ کے ہوشیار بنیاوالے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں نے آج مطالبہ کیا کہ انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہیے ، ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے اس بات پر زور دیا کہ اشتعال انگیز بیان کو واپس لیا جانا چاہیے ۔

مہاتما گاندھی کے ایک اور پوتے گوپال کرشن گاندھی نے بھی کہا کہ گاندھی ہوشیار بنیابتائے جانے کو ہنس کر ٹال دیتے لیکن یہ تبصرہ بدمزہ ہے اور اس کے پیچھے غلط منشاچھپی ہوئی ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ذات کے حوالے سے ان کے لیے ہوشیار بنیالفظ کا ذکر کرکے تنازعہ کوجنم دے دیا ہے۔کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے بابائے قوم کی توہین کرنے کے لیے شاہ کو معافی مانگنے کو کہاہے ، لیکن شاہ نے معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
 


Share: